امریکا کا جنوبی و شمالی کوریا کے جوہری تجربات پر اظہارِ تشویش

جوہری تجربات پر ردعمل دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
شائع 04 جنوری 2023 10:08am

امریکا نے جنوبی اور شمالی کوریا کے جوہری تجربات پر اظہار تشویش کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئرنے کہا کہ جوہری تجربات کے خلاف مربوط ردعمل دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

شمالی کوریا نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ سال غیر معمولی تعداد میں میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

مزید کہا کہ شمالی کوریا کے تجربے میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے جو امریکی سرزمین تک پہنچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

Read Comments