Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2023 02:08pm

سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کرلی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے ہیں۔

دونوں ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے ہوٹل سے لیکر نیشنل اسٹیڈیم تک سخت انتظامات کیے گئے جبکہ ایکسپو سینٹرسے اسٹیڈیم آنے والے روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے۔

آغا خان روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے ساتھ ہی ڈالمیا روڈ پر معمول کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔

Read Comments