اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن، حکومت کی انٹراکورٹ اپیلوں کا تحریری حکمنامہ جاری

پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی کو 9 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت
شائع 04 جنوری 2023 12:29pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے کیس سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رُکنی بینچ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا اورکیس کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی اضافی دستاویزات جمع کروانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو 9 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت کی جانب سے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کیا گیا۔

Read Comments