نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ذرائع
شائع 04 جنوری 2023 03:04pm

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد کل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ پاکستان کپ کے پرفارمر طیب طاہرکو بھی 16 رکنی ٹیم میں جگہ ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عبوری سلیکشن کمیٹی نے پہلے سے 24 کھلاڑیوں کا اعلان کررکھا ہے اور ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد حتمی 16 رکنی اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے میچز 9، 11 اور13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔

Read Comments