Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2023 01:37pm

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کرکٹر بننے کی تیاری کرلی

پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی فلم کا پرومو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ وہ جلد نئی فلم ’نایاب‘ میں ڈیبیو دینے والی ہیں۔

اداکارہ نے فلم پرومو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں پاکستان کے لیے اپنی پہلی فیچر فلم ’نایاب‘ کا ٹائٹل موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بے حد پرجوش ہوں، اس فلم کا خیال اور تشکیل میرے دل کے بہت قریب ہے’۔

فلم کا پرومو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی اس میں کرکٹر کا کردار نبھائیں گی اور یہ فلم خواتین کی مضبوطی انہیں بااختیار بنانے اور ان کے کیرئیر کو فروغ سے متعلق ہوگی۔

فلم کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ سنیئر اداکار جاوید شیخ اور محمد فواد خان اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے، فلم کی ہدایتکاری عمیر علی نے کی ہے جبکہ فلم کے رائٹر علی عباس نقوی ہیں جو اس سے پہلے فلم لال کبوتر بھی لکھ چکے ہیں۔

Read Comments