سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش، برفباری سے سردی بڑھ گئی

تبوک اور نیوم میں برف باری سے پہاڑی علاقوں میں سفیدی چھاگئی
شائع 05 جنوری 2023 09:55am

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور گردونواح میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ہے۔

بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف جاری رکھا جس کے باعث مسجد الحرام کا تعمیراتی کام عارضی طور پر روک دیا گیا۔

اس کے علاوہ تبوک اور نیوم میں برف باری سے پہاڑی علاقوں میں سفیدی چھاگئی۔

Read Comments