Aaj Logo

شائع 05 جنوری 2023 09:50pm

گورنر کا حکم مان لیا تو ہماری کمزوری ظاہر ہوگی، پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کہتے ہیں کہ گورنر پنجاب نے اعتماد کے ووٹ کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی ہے، اس پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گورنر کا حکم مان لیا تو ہماری کمزوری ظاہر ہوگی۔

وزیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کو ذمہ دارانہ بیان دینے چاہئیں، 25 مئی کوآپ کی زبانیں باہر آئی ہوئی تھیں، کم از کم اپنے لیڈر کی بات مانو، میں تو وہ کر رہا ہوں جوعمران خان کہہ رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ بزدار کی حکومت پہلے کام کرلیتی تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا، اب پی ٹی آئی کی حکومت اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او کے معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 7 نئے اضلاع بننے سے ایڈمنسٹریشن بہتر ہوگی، لاہورمیں صفائی کیلئے نئی ترکش کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔

Read Comments