شائع 05 جنوری 2023 09:57pm

اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کے شوہر انتقال کرگئے۔

حنا بیات کا شمار پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی قابل احترام اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اداکارہ نے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ہمسفر اور زندگی گلزار ہے سمیت دیگر میں عمدہ کام کیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر روجر بیات داؤد کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور آج اپنی جنگ ہار گئے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد حنا خواجہ بیات سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے ایسے میں اداکارہ اشنا شاہ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ۔

Read Comments