Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2023 09:22am

نئی پرائم منسٹر اسکیم میں طلبہ کو ملنے والا ہر لیپ ٹاپ ایک لاکھ میں خریدا جائے گا

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی یعنی ایکنک نے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے 10 ارب 82 کروڑ روپے منظور کر لیے ہیں۔ اس رقم سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ نوجوانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومت میں نئی لیپ ٹاپ اسکیم کے لئے ابتدائی منظوری جون 2022 میں دی گئی تھی جب سی ڈبلیو ڈی پی نے 8 ارب روپے مختص کیے تھے جن سے 74 ہزار لیپ ٹاپ خریدے جانے تھے۔

تاہم اب لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ کر دی گئی ہے اور رقم میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت ہر لیپ ٹاپ کی خریداری پر ایک لاکھ 9 ہزار روپے خرچ کرے گی۔

جمعرات کوایکنک کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ہایئرایجوکیشن کمیشن نے لیپ ٹاپ خریدنے کا عمل شروع کردیا ہے اور نومبر میں ٹینڈر طلب کیے جا چکے ہیں۔

ایکنک کے اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نوجواجوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جانے کے کیا فوائد ہوں گے۔

لیپ ٹاپ اسکیم کےلیے دی گئی رقم وفافی شعبے کے ترقیاتی پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی کا حصہ ہے۔

Read Comments