Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2023 10:20am

فضائی سفر کے دوران کان میں تکلیف اور سیٹیاں کیوں بجتی ہیں؟

اگرآپ نے کبھی ہوائی جہاز میں سفرکیا، ہو توایک چیز ضرور محسوس کی ہوگی کہ جہاز کے ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران کانوں میں تکلیف، بند ہوجانا یا سیٹیاں سی بجتی ہوئی محسوس ہوتی ہوں گی۔

اس طرح محسوس ہونا کیا کسی خطرناک بیماری کی علامت ہے یا ہمیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کہ نہیں، یہ تمام سوالات ہمارے ذہن میں گردش کررہے ہوں گے۔

حقیقت میں فضائی سفر کے دوران ایسا محسوس ہونا عام سی بات ہے جس کی اصل وجہ یہ ہے کہ طیارے میں ہوا کے دباﺅ میں توازن نہیں ہوتا جس کی وجہ سے انسان ایسا محسوس کرتا ہے۔

کیونکہ جب ہم زمین پر ہوتے ہیں، تو ہمارے کان اطراف کی آوازیں سنتے ہیں جن کا دباؤ برابر ہوتا ہے اور ہوا ہمارے کان، حلق کی شریانوں سے آسانی گذر جاتی ہے۔

جب ہم کبھی بھی فضائی سفر کرتے ہیں تو ہمارے کانوں میں ہوا کا دباؤ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت غیرمتوازن ہوجانے کے باعث ہمارے کان کے پردے محسوس کرتے لیتے اور ماحول سے مطابقت نہیں رکھ پاتے جس وجہ سے ہمارے کانوں میں سیٹیاں سی بجنا شروع ہوجاتی ہیں۔

Read Comments