شائع 06 جنوری 2023 10:50am

برانڈ نیو بچہ؟ وزیراعظم آزاد کشمیرکا انوکھا سوال مذاق بن گیا

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس اپنے ایک انوکھے سوال کے باعث سوشل میڈیا پرچھائے ہوئے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں انہیں کسی اسپتال کا دورہ کرتے دیکھے جاسکتا ہے جہاں ممکنہ طور پر وہ بچوں کے وارڈ میں وہاں موجود خاتون سے پوچھتے ہیں، ’ یہ بچہ پیدا ہواہے، نیا پیدا ہوا ہے؟-’

تنویرالیاس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی رگ ظرافت بھی پھڑک اٹھی۔

بیشتر نے اپنے تبصروں میں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن بڑی تعداد میں صارفین نے محظوظ ہوتے ہوئے سوالات اٹھائے کہ کیا پرانا بچہ بھی پیدا ہوتا ہے؟۔

کسی نے ’نئی پیکنگ میں پرانا بچہ‘ تو کسی نے اس نومولود کو فریج کی پراڈکٹ قراردے دیا۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد سوال پر ایک صارف نے شاعری کی زبان میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم آزاد کشمیرکانام دسمبر 2022 میں بھی سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا تھا جب منگلا ڈیم کے یونٹ 5 اور 6 کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف کی تقریرکے دوران بار بار مداخلت کرکے کچھ کہنے کی کوشش کرتے رہے۔

’آپ سے بات کریں گے‘ شہبازشریف کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو بیٹھ جانےکی ہدایت

تاہم وزیراعظم شہبازشریف بھی مداخلت برداشت نہ کرتے ہوئے انہیں باربار یہی کہتے رہے کہ بیٹھ جائیں ، آپ کی بات بعد میں سنی جائے گی، آپ سے بعد میں بات کریں گے۔

Read Comments