پولیس میں کراچی کے لوگوں کو ہونا چاہیے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی آج نیوز سے گفتگو
شائع 06 جنوری 2023 12:48pm

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پولیس کے نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں کراچی کے لوگوں کو ہونا چاہیے۔

آج نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کا نظام کمزور ہے جس وجہ سے ملزم چھوٹ جاتے ہیں اور معمولی سی مزاحمت پر لوگوں کو گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں شہر کے لوگوں کو ہی ہونا چاہیے اور رینجرز کو اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائی کا اختیار دینا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ شہر میں ڈرگ مافیا چل رہا ہے جس نے تعلیمی اداروں تک میں نشے کو پھیلا دیا ہے۔

Read Comments