سندھ بلدیاتی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرکاری عمارتوں سے تمام بینرزہٹا دئیے

شیڈول کےاعلان کے بعد کسی ترقیاتی منصوبے کا اجرانہ کیا جائے، مراسلہ
شائع 06 جنوری 2023 02:59pm

سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کورنگی کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لے لیا۔

سرکاری عمارتوں سے انتخابی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے تمام بینرز ہٹا دئیے اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی اور چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا.

مراسلہ کے مطابق شیڈول کے اعلان کے بعد کسی ترقیاتی منصوبے کا اجرانہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023ء کو ہوں گے۔

Read Comments