کوشش ہے عدالت اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیار ہوں، عمران خان

پرویز الٰہی ہمیں ہمارے مؤقف سے ہٹنے کا نہیں کہہ سکتے، پی ٹی آئی چیئرمین
شائع 06 جنوری 2023 07:29pm

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی تیاری کر رہے ہیں کہ 11 جنوری کو عدالت اگر فوری اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیار ہوں۔

لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر نہیں آ رہی، ہمارے لوگوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں، تین ارکان نے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جنرل سے متعلق پرویز الٰہی کا اپنا مؤقف ہے، وزیراعلیٰ ہمیں ہمارے مؤقف سے ہٹنے کا نہیں کہہ سکتے، ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں بلکہ انصاف کے حصول کے لئے ہے۔

سابق وزہراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چوروں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، البتہ اقتدار میں آئے تو فوری بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔

Read Comments