Aaj Logo

شائع 07 جنوری 2023 03:37pm

پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی کا 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نو جنوری کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے 9 جنوری کے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے اراکین کو کوئی ہدایت جاری نہیں کیں۔

قانونی ماہرین نے عمران خان کو رائے دی ہے کہ اعتماد کا ووٹ عدالتی فیصلے سے مشروط کیا جائے، اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر کے حکم کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے عمران خان کو یہ بھی رائے دی کہ اگر عدالتی فیصلے سے قبل اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو گورنر کا آرڈر آئینی ہو جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی زینب عمیر کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر مشاورت جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کیلئے جاری ایجنڈے میں بھی اعتماد کے ووٹ کو شامل نہیں کیا گیا۔

Read Comments