Aaj Logo

شائع 07 جنوری 2023 05:07pm

شان مسعود نائب کپتان مقرر، بابراعظم لاعلم نکلے

ون ڈے سیریز کیلئے شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کرنے کے حوالے سے کپتان بابراعظم لاعلم نکلے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم نے سلیکشن کمیٹی سے رابطہ کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نجم سیٹھی کی چوہدراہٹ میں پاکستان کرکٹ پر من مانے فیصلے جاری ہیں، جس میں تازہ ترین اضافہ شان مسعود کی بطور نائب کپتان تقرری ہے، نجم سیٹھی کپتان اور سلیکشن کمیٹی کو بھی خاطر میں نہ لائے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم نجم سیٹھی کے اس فیصلے سے ںاخوش ہیں اور انہوں نے عبوری سلیکشن کمیٹی سے رابطہ کرکے شکوہ کیا ہے۔

بابر کا کہنا تھا کہ شان کو نائب کپتان لگایا گیا، لیکن کسی نے پوچھا تک نہیں، شان کو ون ڈے کی فائنل الیون میں شامل کرنے کا نہیں سوچا، تو شان مسعود کو کیسے نائب کپتان مقرر کردیا گیا؟

سلیکشن کمیٹی سے بابراعظم کو جواب ملا کہ ہمیں نائب کپتان لگانے کے بارے میں کچھ علم نہیں، فیصلہ اوپر سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کو نائب کپتان مقررکرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی نے کیا ہے۔

Read Comments