Aaj Logo

شائع 07 جنوری 2023 08:17pm

کراچی میں سستے آٹے کے متلاشیوں پر لاٹھی چارج، متعدد زخمی

غریب عوام کیلئے سستے آٹے کا حصول جان جوکھوں کا کام بن گیا۔

کراچی کے علاقے ملیر میں سستا آٹا خریدنے کیلئے آنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا۔

حکومت سندھ کی جانب سے سستے آٹے کے ٹرک پورے کراچی میں جا بجا نظر آتے تھے، تاہم کمشنر کراچی کی ہدایت پر ان ٹرکوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پورے ملیر میں صرف چھ پوائنٹس ہیں، جن سے سستا آٹا دستیاب ہے۔

انہیں پوائنٹس میں سے ایک ڈپٹی کمشنر آفس کراچی ملیر قائد آباد کے باہر علاقے کے غریب عوام سستا آٹا لینے کے لیے جمع ہوئے۔

بدنظمی کی وجہ سے ڈی سی آفس قائد آباد کے سرکاری اہلکاروں نے سستا آٹا لینے آنے والوں بشمول خواتین، بچوں اور معمر افراد پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Read Comments