نئی جماعت نہیں بن رہی، ہم ن لیگ کے اتحادی ہیں، عون چوہدری

ترین گروپ مسلم لیگ (ن) کا اتحادی ہے اور رہے گا، عون چوہدری
شائع 08 جنوری 2023 05:17pm

پی ٹی آئی کے مخالف جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے نئی جماعت بنائے جانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔

عون چوہدری نے کہا کہ ہم الگ سے کوئی نئی جماعت نہیں بنا رہے، ترین گروپ مسلم لیگ (ن) کا اتحادی ہے اور رہے گا، ہم اس وقت حکومت کا حصہ ہیں اور اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا ایک گروہ نئی جماعت بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

Read Comments