Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2023 09:26am

چین میں 3 سال بعد کورونا پابندیاں ختم

چین نے تین سال بعد کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ٹیسٹ اور قرنطینہ کی پابندی ختم کردی ہے۔

چین نے فضائی اور سمندری سرحدوں کو بھی دنیا کے لیے کھول دیا جس کے بعد ہانگ کانگ، وارسا اور فرینکفرٹ سے مسافروں کی بڑی تعداد چین پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق نئے چینی سال کی چھٹیوں میں 2ارب افراد کے قریب سفر کرنے کی توقع ہے۔

اس سے قبل متعدد مملک کی جانب سے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے قرار دے دیا گیا تھا۔

Read Comments