نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں نسیم شاہ نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

فاسٹ بولر نے 10 اوورز میں57 دیکر 5 کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھائی
شائع 09 جنوری 2023 07:51pm

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے میجز پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیئے، کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل 43 اور ٹام لیتھم 42 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔

19 سالہ نوجوان گیند باز نے اپنے ایک روزہ کیریئر کے چوتھے میچ میں 10 اوورز میں 57 دیکر 5 کیویز کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھائی۔

نسیم شاہ نے ون ڈے کیریئر کے ابتدائی چار میچز میں 15 وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، اس سے قبل آسٹریلوی گیند باز ریان ہیرس اور گیری گلمور نے اپنے ابتدائی چار میچز میں 14، 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Read Comments