Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2023 09:35am

گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک، فاروق ستار، ایم کیوایم اور پی ایس پی کے انضمام کا فارمولا طے

گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان اور دیگر جماعتوں کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات اختتام پذیر ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا تو گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک لگ گئی، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول، فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق فاروق ستار، ایم کیوایم اور پی ایس پی کے انضمام کا فارمولا طے پا گیا، فاروق ستار اور مصطفی کمال آئندہ چند روز میں باقاعدہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ بلدیاتی انتخابات کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ایس پی اور فاروق ستار کے امیدوار ایم کیو ایم کے امیدواروں کے لئے مہم چلائیں گے۔

پی ایس پی اور ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے بلدیاتی امیدوار ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے۔

Read Comments