Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2023 01:13pm

الیکشن کمیشن کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے فوری درخواست پر سماعت کی استدعا کی گئی تھی جو سندھ ہائیکورٹ نے منظور کرلی ۔

الیکشن کمیشن کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر آج ہی سماعت ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست کی سماعت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے فوری درخواست سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی ۔

درخواست گزار و ایم کیو ایم رہنماء کنور نوید جمیل کا درخواست کے حوالے سے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے، نوٹیفکیشن کے وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے نہیں تھے، حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے ۔

Read Comments