Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2023 04:55pm

سرٹیفکیٹ کا حصول ہو یا فارم جمع کرانا، اب انٹر بورڈ جانے کی ضرورت نہیں

کراچی کے اعلیٰ ثانوی بورڈ نے طلبا کے وسیع تر مفاد میں اہم فیصلہ کرلیا۔ اب کسی بھی سرٹیفیکیٹ کا حصول ہو یا کوئی بھی فارم جمع کرانا ہو، اس کیلئے انٹربورڈ جانے کی ضرورت نہیں، بلکہ ڈاکیومینٹس گھر کی دہلیز پر ہی ملیں گے۔

بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر سعیدالدین نے بتایا کہ کورئیر کے ذریعے تمام طلبہ اپنے ڈاکیومینٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ نے نہ صرف اسناد کا حصول بذریعہ کورئیر کردیا ہے بلکہ انرولمنٹ فارمز کو بھی آن لائن سسٹم کے تحت جمع کرانے کی حکمت عملی بنالی ہے۔

بورڈ کے اس عمل سے طلبا جہاں مشکلات سے بچتے ہوئے اپنی تعلیمی اسناد حاصل کرسکیں گے، وہیں ایجنٹ مافیا کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔

Read Comments