Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2023 09:26pm

میشا شفیع کی حجاب میں تصویر کیوں وائرل ہورہی ہے؟

پاکستان کی معروف گلوکار اور اداکارہ میشا شفیع کی حجاب کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کی پہلی امریکی فلم ’مستاش‘ (Mustache) یعنی ’مونچھیں‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، جس میں اداکارہ کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔

اداکارہ نے عمران جے خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا ایک سنگل شاٹ اپنے مداحوں کے سامنے پیش کیا ہے جس میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے۔

منفرد فیشن کی وجہ سے شہرت رکھنے والی گلوکارہ میشا شفیع کو فلم میں باحجاب مسلمان خاتون کے طور پر دکھایا جائے گا جو 13 سالہ پاکستانی لڑکے کی والدہ کا کردار ہے ۔

انسٹاگرام پوسٹ کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری فلم کو نے رواں برس کے ’نیریٹیو فیچر کمپی ٹیشن‘ کیلئے منتخب کیا ہے۔

میشا شفیع نے اپنی فلم ٹیم کی تحسین کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس سے بہتر ٹیم نہیں مل سکتی تھی، پھر انہوں نے ٹیم کو مخاطب کیا کہ ’آپ سب شاندار ہو‘۔

فلم میں رضوان مانجی اور ان کی بیٹی ایان مانجی سمیت اتھروا ورما، الیشیا سلوراسٹون، بھارتی نژاد امریکی اداکار حسن منہاج اور گلوکارہ میشا شفیع مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

Read Comments