کراچی کے شہری تیار ہوجائیں، سردی مزید بڑھنے کا امکان

آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
شائع 14 جنوری 2023 09:02am

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چندروزمیں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور10 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید کہا کہ شہرمیں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور دن میں ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلے گی۔

Read Comments