ہم دوبارہ کراچی کو بنا سکتے ہیں، مصطفی کمال

پیپلزپارٹی سے گزارش ہے کراچی کو ٹھیک کریں، چئیرمین پی ایس پی
شائع 14 جنوری 2023 09:56am

پاک سرزمین کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے دور میں کام ہوا ہے ہم دوبارہ کراچی کو بنا سکتے ہیں۔

مصطفی کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی سے گزارش ہے کراچی کو ٹھیک کریں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں پینے کا پانی نہیں ہے اور سیوریج کا نظام خراب ہے۔

Read Comments