پیپلزپارٹی عوام کی بات کرکے عوام پر ہی شپ خون مارتی ہے، حافظ نعیم

"عوام جانتے ہیں کہ کن لوگوں نے ہمیں برباد کیا ہے"
شائع 14 جنوری 2023 11:35am

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے ساتھ جوسلوک ہورہا ہےاس کا اثرمعیشت پرپڑ رہا ہے پیپلزپارٹی عوام کی بات کرتی ہے،عوام پر ہی شپ خون مارتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی سب کو بجٹ دیتا ہے، اپنی مرضی چلائیں گے تو پورا پاکستان متاثرہوگا، کراچی کے ساتھ جوسلوک ہورہا ہےاس کا اثرمعیشت پرپڑ رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے لوگ کل گھروں سے نکلیں وہ چاہتے ہیں کہ کراچی کے لوگ گھروں سے نہ نکلیں، پیپلزپارٹی عوام کی بات کرتی ہے،عوام پر ہی شپ خون مارتی ہے، عوام جانتے ہیں کہ کن لوگوں نے ہمیں برباد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیک میلرز کی بات ماننی ہے، تو اعلان کردیں ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے تم جس رنگ میں بھی آؤ گے اور تم جس دروازے سے بھی آؤگے تمہاری مزاحمت کی جائےگی، کل نوٹی فکیشن نکال کر آپ کو ذلت اٹھانی پڑی ہے۔

Read Comments