نیپال، مسافر طیارہ گرکر تباہ، ہلاکتیں 68 ہوگئیں

طیارہ پوخارہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب گرا
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2023 08:40am

نیپال کے پوخارہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے پر مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا ملبے سے 68 لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔

روئٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ میں آگ لگی ہوئی تھی، جو دو پہاڑیوں کے درمیان ایک گھاٹی میں گر کر تباہ ہوا، جس کی وجہ جائے وقوعہ تک پہنچنے میں دشواری ہو رہی ہے۔

کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق یتی ایئر لائنز کے ترجمان سدرشن برٹولا نے بتایا کہ طیارے میں کل 68 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔

Read Comments