Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 06:12pm

کراچی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا، لیکن میئر کیلئے اتحاد ضروری

میئر کراچی کیلئے دوڑ

دائیں جانب سفید نقطے مخصوص نشستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہر گرے آؤٹ سیل ایک سیٹ کی نشاندہی کرتا ہے جہاں نتیجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ رنگین نقطے مختلف جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کراچی اور حیدرآباد کے سولہ اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے 24 گھنٹے سے زائد وقت کے باوجود مکمل نتائج جاری نہ ہوسکے۔

کراچی کے سات اضلاع میں 246 یوسیز میں سے 235 کے سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مطابق پیپلز پارٹی 91 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جماعت اسلامی 88 نشستوں کے ساتھ دوسرے جب کہ تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اب تک کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں میئر کے انتخاب کے لیے سیاسی اتحاد ضروری ہوگا۔

کراچی بلدیاتی الیکشن میں کونسی جماعت کتنی مخصوص نشستیں حاصل کرے گی؟

مخصوص نشستیں شامل کرنے کے بعد پارٹی پوزیشن

پیپلزپارٹی نے چیئرمین کی 91 نشستیں جیتیں، جس کے تحت پی پی خواتین کی 32 شستیں، نوجوانوں، لیبر، اقلیت کی 5،5 نشستیں جب کہ خواجہ سرا اور معزور کی ایک، ایک نشست حاصل کرے گی، پیپلزپارٹی کی مجموعی نشستیں 140ہو جائیں گی۔

جماعت اسلامی نے چیئرمین کی 88 نشستیں حاصل کیں، جماعت اسلامی کوخواتین کی 30 سیٹیں ملیں گی، لیبر، اقلیت، نوجوانوں کی 5،5 جب کہ معذوراور خواجہ سرا کی ایک، ایک سیٹ ملے گی، جس کے تحت جماعت اسلامی کو مجموعی طور پر 135 نشستیں ملیں گی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کو چیئرمین کی 40نشستیں جیتنے پر خواتین کی 14 نشستیں نوجوان، لیبر، اقلیت کی دو، دو نشستیں ملیں گی، جس کے بعد پی ٹی آئی کی مجموعی نشستیں 60 ہوجائیں گی۔

سیاسی جماعتبراہ راست نشستخواتیننوجوانمزدوراقلیتیمعذورخواجہ سرامیزان
پیپلز پارٹی913255511140
جماعت اسلامی883055511135
تحریک انصاف40142220060
مسلم لیگ ن72000009
جے یو آئی31000004
تحریک لبیک21000003
حقیقی10000001
آزاد امیدوار31000004
میزان2358112121222356

سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے۔ حیدرآباد میں بھی 160 میں سے 111 یوسیز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 74 نشستوں پر کامیابی سمیٹ کر پہلے نمبر پر ہے جب کہ تحریک انصاف 30 جب کہ آزاد امیدوار 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

پہلی بار پیپلزپارٹی کے حیدرآباد میں میئرکی نشست جیتنے کے امکانات ہیں جبکہ بدین سے مرزا گروپ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بدین، مٹیاری، سجاول اور دیگر شہروں میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔

حیدرآباد ڈویژن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 3 ہزار 101 نشستوں میں سے781 نشستوں پر کامیاب ٹھہری۔ آزاد امیدوار 63 نشستیں جیتے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حصے میں 54 نشستیں آئیں، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 11، 11 نشستوں پر کامیاب ہوئیں۔

حیدرآباد ڈویژن میں جے یوآئی(ف) 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے بھی 8 سیٹیں جیت لی ہیں۔

ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری کے غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 8 ضلع ممبراور 6 چیئرمین کی نشستیں جیت گئی۔

بدین میں پیپلزپارٹی کے 20 ضلع ممبر اور 14چیئرمین ، دادومیں پیپلزپارٹی کے 15 ضلع ممبر اور 15چیئرمین منتخب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پی ٹی آئی کا ایک ضلع ممبر کامیاب ہوا۔ ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو میں پیپلزپارٹی کے 9 ضلع اور 12چیئرمین جیت گئے۔

ڈسٹرکٹ کونسل سجاول میں بھی پی پی سب سے آگے ہے جہاں پیپلزپارٹی کے 35 ضلع ممبر اور 31 چیئرمین منتخب ہوئے، ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کے 15 ضلع ممبر اور 7چیئرمین کامیاب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈومحمد خان میں بھی پیپلزپارٹی حاوی ہے جہاں اس کے 16 ضلع ممبر اور 16 چیئرمین منتخب ہوئے۔ ٹھٹہ میں پیپلزپارٹی کے 31 ضلع ممبراور30 چیئرمین کامیاب ہوئے۔

پولنگ کا وقت پانچ بجے ختم ہوا تاہم الیکشن کمیشن نے ان محدود پولنگ اسٹیشنز پر مزید وقت دیا جہاں ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی تھی۔ پولنگ کے وقت میں صرف اتنا اضافہ کیا گیا جتنی تاخیر ہوئی۔

میئر کون ہوگا؟

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے، اب تک کے تنائج کے مطابق جماعت اسلامی کے 34، جبکہ پیپلز پارٹی کے 24 امیدوار آگے ہیں، پی ٹی آئی کے 20 اور ٹی ایل پی کا ایک امیدوار بھی سبقت لئے ہوئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج نیوز بروقت نشر کر رہا ہے۔ ویب سائیٹ پر نتائج یہاں شائع کیے جا رہے ہیں جب کہ پارٹی پوزیشن واضح کرنے کیلئے گرافک اور چارٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔

کراچی سٹی کونسل میں پارٹی پوزیشن ظاہر کرنے کے لیے ہم نے پارلیمنٹ ڈونٹ کا استعمال کیا ہے۔ آج کے انتخابات میں ووٹرز نے اپنے اپنے علاقے سے جن یوسی چیئرمینوں کا انتخاب کیا ہے وہ سٹی کونسل کے ممبر ہوں گے اور شہر کے میئر کا انتخاب کریں گے۔

لہٰذا جس پارٹی کا رنگ ہمارے پارلیمنٹ ڈونٹ پر حاوی ہوا وہ شہر کو کنٹرول کرے گی۔

ٹاؤن ناظمین

ووٹرز نے کراچی کے 25 ٹاؤنز کے لیے ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں (TMCs) کے اراکین کو بھی منتخب کیا ہے۔ یہ اراکین ٹاؤن ناظمین کا انتخاب کریں گے۔

ہم نے تمام 25 ٹاؤنز میں ہر پارٹی کی پوزیشن کا بار چارٹ بنایا ہے۔ اگر کوئی پارٹی بار چارٹ میں سرفہرست ہے، تو وہ اس ٹاؤن کے لیے ٹی ایم سی کو کنٹرول کرے گی۔

غیر سرکاری ابتدائی نتائج

سٹی کونسل اور ابراہیم حیدری ٹی ایم سی کا ایک ایک رکن بلامقابلہ منتخب ہوا ہے۔ ملیر ضلع کی یوسی 10 ریڑھی کے ابراہیم موسانی چیئرمین اور محمد رفیق داؤد وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

تمام دستیاب نتائج

کراچی میں چیئرمین اور نائب چیئرمین کی نشستوں کے لیے جو امیدوار اب تک فتح ہیں ان کی تفصیل ذیل میں ہے۔ واضح رہے کہ بیشتر نتائج غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے پر مبنی ہیںَ

DistrictURTownURUCURUCNameURCategoryURCandidateNameURParty
کراچی وسطیگلبرگیوسی 01شفیق کالونیچیئرمینعاصم علی مخدومیJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 01شفیق کالونینائب چیئرمینصابر حسینJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 02ثمن آبادچیئرمینفیصل شیخJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 02ثمن آبادنائب چیئرمینزہیر مصطفی سیدJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 03واٹر پمپچیئرمینمرزا آفاقJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 03واٹر پمپنائب چیئرمیننعمان الحق صدیقیJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 05یاسین آبادچیئرمینعارف منیر صدیقیJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 05یاسین آبادنائب چیئرمینمنصور احمدJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 06عزیز آبادچیئرمینخواجہ غلام قمرJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 06عزیز آبادنائب چیئرمینمحمد الیاسJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 08گلبرگچیئرمینمحمد فاروق نعمت اللہJI
کراچی وسطیگلبرگیوسی 08گلبرگنائب چیئرمینشلالJI
کراچی وسطیلیاقت آبادیوسی 01موسی کالونیچیئرمینعبید الرحمٰنJI
کراچی وسطیلیاقت آبادیوسی 01موسی کالونینائب چیئرمینمحمد حنیفJI
کراچی وسطیلیاقت آبادیوسی 04ابن سیناچیئرمینعبید احمد خانJI
کراچی وسطیلیاقت آبادیوسی 04ابن سینانائب چیئرمینطلحٰہ حسیبJI
کراچی وسطیلیاقت آبادیوسی 07سی ایریاچیئرمینخالدPTI
کراچی وسطیلیاقت آبادیوسی 07سی ایریانائب چیئرمینمحمد فرحانPTI
کراچی وسطیناظم آبادیوسی 01پاپوشنگرچیئرمینمحمد اقبالJI
کراچی وسطیناظم آبادیوسی 01پاپوشنگرنائب چیئرمینآفتاب حمیدJI
کراچی وسطیناظم آبادیوسی 07گلبہارچیئرمینمحمد سلیمJI
کراچی وسطیناظم آبادیوسی 07گلبہارنائب چیئرمینفرقان السلامJI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 04بفرزونچیئرمینمحمد ابرارJI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 04بفرزوننائب چیئرمینسید ذیشان علی رضویJI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 05تیموریہچیئرمینسید نوید ظفرJI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 05تیموریہنائب چیئرمینسید محمد عنیبJI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 07حیدریچیئرمینمحمد عاطف بقائیJI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 07حیدرینائب چیئرمینخالد مقصودJI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 08الفلاحچیئرمیننعیم الرحمان خانJI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 08الفلاحنائب چیئرمینذو الفقار احمدJI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 09پہاڑ گنجچیئرمیناول خانPTI
کراچی وسطینارتھ ناظم آبادیوسی 09پہاڑ گنجنائب چیئرمیناسماعیل خانPTI
کراچی وسطینیو کراچییوسی 02گلشن سعیدچیئرمینمحمد ا حمرخانJI
کراچی وسطینیو کراچییوسی 02گلشن سعیدنائب چیئرمینفیضانJI
کراچی کورنگیکورنگییوسی 08کورنگیچیئرمیناحمد رضاPPP
کراچی کورنگیکورنگییوسی 08کورنگینائب چیئرمینعمر فاروقPPP
کراچی کورنگیماڈل کالونییوسی 04لیاقت مارکیٹچیئرمینکریم بخشJI
کراچی کورنگیماڈل کالونییوسی 04لیاقت مارکیٹنائب چیئرمینبلیغ الدینJI
کراچی کورنگیماڈل کالونییوسی 06ماڈل کالونیچیئرمینعبدالحسیبJI
کراچی کورنگیماڈل کالونییوسی 06ماڈل کالونینائب چیئرمینسرفراز احمد خانJI
کراچی کورنگیلانڈھییوسی 10لانڈھیچیئرمینسید اقبال حسینPPP
کراچی کورنگیلانڈھییوسی 10لانڈھینائب چیئرمیننیاز الدینPPP
کراچی ویسٹمنگھوپیریوسی 01منگھوپیرچیئرمینمحمد سلیمPPP
کراچی ویسٹمنگھوپیریوسی 01منگھوپیرنائب چیئرمیننواز علی بروہیPPP
کراچی ویسٹمومن آبادیوسی 02مومن آبادچیئرمینممتاز احإدPPP
کراچی ویسٹمومن آبادیوسی 02مومن آبادنائب چیئرمینعبداللہPPP
کراچی ویسٹمومن آبادیوسی 03مومن آبادچیئرمینملک اعجاز اعوانPPP
کراچی ویسٹمومن آبادیوسی 03مومن آبادنائب چیئرمینآصف رحمانPPP
کراچی ویسٹاورنگی ٹاؤنیوسی 03اورنگی ٹاؤنچیئرمینعبدالحنان خانJI
کراچی ویسٹاورنگی ٹاؤنیوسی 03اورنگی ٹاؤننائب چیئرمینکمال احمدJI
کراچی ویسٹاورنگی ٹاؤنیوسی 07اورنگی ٹاؤنچیئرمینمحمد مدثر حسین انصاریJI
کراچی ویسٹاورنگی ٹاؤنیوسی 07اورنگی ٹاؤننائب چیئرمینسید جاوید حسینJI
کراچی ملیرگڈاپیوسی 01گڈاپچیئرمینمبارک گبولPPP
کراچی ملیرگڈاپیوسی 01گڈاپنائب چیئرمینجام محمد جوکھیوPPP
کراچی ملیرگڈاپیوسی 04گلشن حدیدچیئرمینغلام رضا جتوئیPPP
کراچی ملیرگڈاپیوسی 04گلشن حدیدنائب چیئرمینامن الدینPPP
کراچی ملیرگڈاپیوسی 07مراد میمنچیئرمینمحمد سلیم میمنPPP
کراچی ملیرگڈاپیوسی 07مراد میمننائب چیئرمینسلمان عبداللہPPP
کراچی ملیرابراہیم حیدرییوسی 07شیر پاو کالونیچیئرمینمسعود اخترJI
کراچی ملیرابراہیم حیدرییوسی 07شیر پاو کالونینائب چیئرمینمعراج محمد خانJI
کراچی ملیرابراہیم حیدرییوسی 10رہڑیچیئرمینابراہیم موسانیPPP
کراچی ملیرابراہیم حیدرییوسی 10رہڑینائب چیئرمینمحمد رفیق داودPPP
کراچی ملیرملیریوسی 01غریب آبادچیئرمینقاسمTLP
کراچی ملیرملیریوسی 01غریب آبادنائب چیئرمینمحمد آصفTLP
کراچی ملیرملیریوسی 02غازی داؤد بروہیچیئرمینمحمد نوازPPP
کراچی ملیرملیریوسی 02غازی داؤد بروہینائب چیئرمینجان محمد بلوچPPP
کراچی ملیرملیریوسی 04خلد آبادچیئرمینارشاد علیPPP
کراچی ملیرملیریوسی 04خلد آبادنائب چیئرمینسید مزمل شاہPPP
کراچی ملیرملیریوسی 07فیوچر کالونیچیئرمینبلال خان نیازیPTI
کراچی ملیرملیریوسی 07فیوچر کالونینائب چیئرمیننعمت اللہPTI
کراچی ایسٹچنیسریوسی 06اختر کالونیچیئرمینغیاث احمد عباسیJI
کراچی ایسٹچنیسریوسی 06اختر کالونینائب چیئرمیننعیم پروینJI
کراچی ایسٹچنیسریوسی 08چنیسر گوٹھچیئرمیناورنگزیب تاجPPP
کراچی ایسٹچنیسریوسی 08چنیسر گوٹھنائب چیئرمینفرحان غنیPPP
کراچی ایسٹگلشن اقبالیوسی 07شانتی نگرچیئرمینسکندر حسنPPP
کراچی ایسٹگلشن اقبالیوسی 08نیشنل اسٹیڈیمچیئرمینسید خضر باقیJI
کراچی ایسٹجناحیوسی 01پاکستان کواٹرزنائب چیئرمینمحمد اکبرJI
کراچی ایسٹصفورایوسی 05پہلوان گوٹھچیئرمینمحمد نعمان خانJI
کراچی ایسٹصفورایوسی 05جوہر کمپلکسنائب چیئرمینمحمد سومارJI
کراچی ایسٹسہراب گوٹھیوسی 08نیو سنزی منڈیچیئرمینسید محمد بلالPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 01آگرہ تاج کالونیچیئرمینعبدالغنیPTI
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 01آگرہ تاج کالونینائب چیئرمینمحمد سعید خانPTI
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 03گلستان کالونیچیئرمینعنایت اللہ خان مروتPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 03گلستان کالونینائب چیئرمینشکیل احمدPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 04سنگو لینچیئرمینمحمد صدیقPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 04سنگو لیننائب چیئرمینمحمد فیاضPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 05نوا لینچیئرمینشاہد حسین بلوچPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 05نوا لیننائب چیئرمینمحمد عرفانPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 06کلاکوٹچیئرمینعبدالرشیدPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 06کلاکوٹنائب چیئرمینعبدالناصر بلوچPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 07غلام محمد لینچیئرمینمحمد طاہرPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 07غلام محمد لیننائب چیئرمینزوہیب احمدPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 08شاہ بیگ لینچیئرمینعبدالمجیدPPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 08شاہ بیگ لیننائب چیئرمینجمیل احمد اوتھPPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 09دریاآبادنائب چیئرمینمحمد اقبال ہنگیروPPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 10کھڈا میمن سوسائٹیچیئرمینمحمد حنیفPPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 10کھڈا میمن سوسائٹینائب چیئرمینعارف محمد ہارونPPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 11نیا آبادنائب چیئرمینمحمد اقبالPPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 12بغدادیچیئرمینمحمد محب رئیسPPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 12بغدادینائب چیئرمینعبدالقادرPPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 13جناح آبادچیئرمینفہیم علیPPPP
کراچی ساؤتھلیاری ٹاؤنیوسی 13جناح آبادنائب چیئرمینساجد علی شاہPPPP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 01بھیم پوراہچیئرمینعمران پروانیPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 01بھیم پوراہنائب چیئرمینمرتضیPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 02حسن لاشاری ولیجچیئرمیناسلم خان نیازیPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 02حسن لاشاری ولیجنائب چیئرمینمحمد فیصل اسلمPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 03گارڈنچیئرمینگلفام حیدر ہاشمیPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 03گارڈننائب چیئرمینمحمد سلمانPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 04ملت نگرچیئرمینطاہر پرویزPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 04ملت نگرنائب چیئرمینعبدالرحمانPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 04ملت نگرنائب چیئرمینصدام حسینIND
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 05رنچھور لینچیئرمینرخشندہIND
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 05رنچھور لینچیئرمینعمران حسینGDA
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 05رنچھور لینچیئرمینمحمد فرحتPPPP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 05رنچھور لیننائب چیئرمینمحمد منیر گدیPPPP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 06نانکواڑہچیئرمینوسیم عبدالواحدPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 06نانکواڑہنائب چیئرمینمحمد نعمان شیخPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 07اولڈ ٹاون کھارادرچیئرمینمحمد یاسرTLP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 07اولڈ ٹاون کھارادرنائب چیئرمینسید عبدالقادرTLP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 08سٹی ریلوے کالونیچیئرمینمحمد سلمان خانPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 08سٹی ریلوے کالونینائب چیئرمینشاکر اللہ خانPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 09صدرچیئرمینمحمد علی رضاPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 09صدرنائب چیئرمینمحمد رحمانPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 10ہجرت کالونیچیئرمینمحمد رفیقPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 10ہجرت کالونینائب چیئرمینشیر محمدPTI
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 11فرئیر ٹاونچیئرمینسید نجمی عالمPPPP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 11فرئیر ٹاوننائب چیئرمینمحمد عاطف بلوPPPP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 12بوٹ بیسنچیئرمینسلطان محمدPPPP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 12بوٹ بیسننائب چیئرمینسید نجمی عالمPPPP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 13کلفٹن کہکشاںچیئرمینکرم اللہPPPP
کراچی ساؤتھصدر ٹاؤنیوسی 13کلفٹن کہکشاںنائب چیئرمینوسیم گلPPPP
کراچی کیماڑیمورڑو میربحریوسی 02مورڑو میربحرچیئرمینشوکت علی خانJI
کراچی کیماڑیمورڑو میربحریوسی 02مورڑو میربحرنائب چیئرمینمسعود اخترJI
کراچی کیماڑیمورڑو میربحریوسی 06مورڑو میربحرچیئرمیناکرم خانPTI
کراچی کیماڑیمورڑو میربحریوسی 06مورڑو میربحرنائب چیئرمینمحمد نوید بٹPTI
کراچی کیماڑیماڑی پوریوسی 10ماڑی پورچیئرمینجہانزیب خانPPP
کراچی کیماڑیماڑی پوریوسی 10ماڑی پورنائب چیئرمینہمایوں محمد خانPPP
کراچی کیماڑیماڑی پوریوسی 11ماڑی پورچیئرمینسلمانPPP
کراچی کیماڑیماڑی پوریوسی 11ماڑی پورنائب چیئرمینمحمد حُسینPPP

ڈپٹی کمشنرسینٹرل طلحہٰ سلیم نےمیڈیا سے گفتگومیں کہا کہ یوسی 4 نارتھ ناظم آباد سےجماعت اسلامی نے کامیابی حاصل کی ہے، پی ٹی آئی امیدوار2 ہزار 800 سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا۔ یو سی فورکے تین وارڈ سے جماعت اسلامی کے کونسلرکامیاب ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ یوسی 4 سےٹی ایل پی کی خاتون بھی کامیاب ہوئیں اور یوسی 6 کےتمام وارڈ سے جماعت اسلامی کے کونسلر کامیاب ہوئے۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق ایک امیدوارکے انتقال کی وجہ سے نارتھ ناظم یوسی6 کےچیئرمین اوروائس چیئرمین کاانتخاب نہ ہوسکا۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے بتایا کہ انتخابی نتائج پر تمام ریٹرننگ آفیسر کام کر رہے ہیں، نتائج کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ سینٹرل میں ایک ہزار263پولنگ اسٹیشنزہیں اور ایک ریٹرننگ آفیسر کے پاس 200پولنگ اسٹیشنزہیں۔

الیکشن کمیشن کی ترجمان قرۃ العین نے اسلام آباد میں آج نیوز کے رپورٹر افضل جاوید کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اور صوبائی انتخابات کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کا استعمال کرتا ہے، لیکن انتخابی ادارہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے لیے آر ایم ایس کا استعمال نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نتائج کا اعلان پریزائیڈنگ افسران کریں گے۔

دادو کے نتائج

پولنگ اسٹیشن نمبر 51 مکی مسجد وارڈ 22 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاجی لیاقت علی 402 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ تحریک انصاف کے اسلام الدین 109 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ووٹرز کے رحجانات

نتائج آنے سے قبل اتوار کو آج نیوز کے فیلڈ میں موجود نامہ نگاروں اور اینکروں نے زمینی صورت حال جاننے کی کوشش کی کہ اس بار عوام کا جھکاؤ کس جانب ہے۔

انوشہ جعفری نے رپورٹ کیا کہ ملیر ضلع میں ووٹرز کے ساتھ بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس دوڑ میں آگے ہے، جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کیونکہ ملیر روایتی طور پر پیپلز پارٹی کا حامی رہا ہے۔

دیگر علاقوں میں، ووٹر ٹرن آؤٹ ابتدائی طور پر نسبتاً کم رہا اور بظاہر ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے بائیکاٹ کی کال نے کام کیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر مردوں کے مقابلے خواتین ووٹرز کی تعداد زیادہ تھی۔

پی پی پی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھرپور طریقے سے مہم چلائی، سوشل میڈیا پوسٹس اشارہ ملتا ہے کہ لوگ بطور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

Read Comments