Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2023 01:03pm

اسمبلی توڑنے کا جواب دینا ہوگا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کا جواب دینا ہوگا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دن میں معجزہ نہیں آئے گا نیب کو ختم کریں ورنہ افسران فیصلہ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اسمبلی کھیلنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا حکومت کو ہر وقت اعتماد کے ووٹ کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی پی ایس اومیں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ 8 فروری کو سنایا جائے گا۔

Read Comments