Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2023 06:34pm

حمزہ شہباز نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے گورنر پنجاب کو نام بھیج دیئے

لاہور: قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے گورنر بلیغ الرحمان کو نام بھیج دیئے۔

ن لیگ نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے نامزد کیا ہے، حمزہ شہباز نے اپنے نمائندے ملک احمد کے ذریعے گورنر کو نام بجھوائے ہیں۔

اس سے قبل پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگ کے نامزد کردہ جسٹس سعید خواجہ ریٹائرڈ نے نگراں وزیراعلی بننے سے معذرت کرلی ہے جب کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لئے احسن بھون کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔

دوسری جانب پرویز الٰہی نے عمران خان سے مشاورت کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد اور ناصر سعید کھوسہ کا نام دیا ہے۔

Read Comments