Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2023 11:48am

آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی استدعا پرفیصلہ محفوظ

منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے نئے نیب قانون کے تحت احتساب عدالت کے دائر اختیار کو چیلنج کر دیا، عدالت نے ریفرنس واپس بھیجنے کی استدعا پرفیصلہ محفوظ کر لیا ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی،سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

آصف زردای اور فریال تالپور کی درخواستوں پر فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زردای پر ریفرنس میں 30ملین کا الزم ہے، نیب اب تک یہ الزام بھی ثابت نہیں کر سکا،گورنر سٹیٹ بینک نے بھی یہ کیس نیب کو نہیں بھیجا تھا،نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، احتساب عدالت قانون کے مطابق ریفرنس کو واپس بھیجے۔

احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ، عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔

Read Comments