کراچی، عمارت میں سیلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جھلس گئے

سیلنڈر پھٹنے سے عمارت کے ایک حصےمیں آگ لگ گئی، پولیس
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2023 03:15pm

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں صرافہ بازارکے قریب عمارت میں سیلنڈر پھٹنے سے 4 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلنڈر پھٹنے سے عمارت کے ایک حصے میں آگ لگ گئی جبکہ زخمیوں کو سول برنس اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں عمران، حمید، ریحان اورانور شامل ہیں۔

Read Comments