Aaj Logo

شائع 19 جنوری 2023 04:24pm

چوہدری پرویز، مونس کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں، شجاعت حسین

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، ابھی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بیٹھ کر فیصلہ کریں، معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس کریں۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں، شوکاز نوٹس ان کے غلط کام کو روکنے کیلئے دئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں پرویز الہیٰ ق لیگ میں ہی رہیں۔

چہودری شجاعت نے کہا کہ معاملہ ایم پی ایز کے معاملے پر خط لکھنے سے خراب ہوا، پرویز الہیٰ نے کہا کہ خط واپس لے لیں، میں نے کہا ناممکن ہے، بات اس حد تک خراب ہوگئی کہ گھر میں دیوار بنانی پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ دیوار بنانے کا مقصد عمران خان کو بتانا تھا کہ ہم الگ الگ ہیں۔

Read Comments