رہنما ن لیگ کیپٹن (ر) صفدر دو مقدمات میں بری

سول جج عمران اکرم نے انہیں بری کرنے کا حکم سنایا
شائع 19 جنوری 2023 05:17pm

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے خاوند کیپٹن صفدر ریٹائرڈ کو دو مقامات میں بری کردیا۔

لیگی رہنما کے خلاف 2018 میں قومی احتساب بیورو (نیب) گرفتاری کے خلاف ریلیاں نکالنے پر دو مقدمات درج ہوئے تھے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے آخری 2 مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کی تھی جس پر سول جج عمران اکرم نے انہیں بری کرنے کا حکم سنایا۔

Read Comments