تھائی لینڈ نے بُدھا کی ہڈیوں کے آثارکیلئے پاکستان کو کیا تحفہ دیا

تھائی لینڈ کے سفیر نے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کو کنٹینر پیش کیا
شائع 20 جنوری 2023 02:47pm

تھائی لینڈ نے ٹیکسلا میوزیم کو بدھا کی ہڈیوں کے آثار کے لیے ایک جدید ترین کنٹینر تحفے میں دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں ایک تقریب کے دوران حوالے کیا گیا، جبکہ تقریب میں تھائی لینڈ کے سفارت کاروں کے ہمراہ وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور ٹیکسلا میوزیم کے ڈائریکٹربھی شریک تھے۔

تھائی لینڈ کے سفیر چکریڈ کراچائی وونگ نے ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) اور ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کو کنٹینر پیش کیا۔

اس کے علاوہ مقدس آثار کے ساتھ کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں مستقل نمائش کے لیے رکھا جائے گا جبکہ ٹیکسلا کا قدیم شہر بدھ مت کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔

Read Comments