لوگ پریشان ہیں مہنگائی کمی پر خصوصی توجہ دینگے، نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا

"آج 3 بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھاؤں گا"
شائع 21 جنوری 2023 12:33pm

خیبرپختونخوا کے نومنتخب نگراں وزیراعلی اعظم خان نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے بارے میں سب کوعلم ہے، مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اس میں کمی پر خصوصی توجہ دیں گے۔

آج نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 3 بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھاؤں گا موجودہ ملکی حالات کے بارے میں سب کو علم ہے ملک کے اقتصادی حالات خراب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ہی لاء اینڈ آرڈر حالات پر خصوصی توجہ دیں گے۔

مزید کہا کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں گے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کاتعاون فراہم کریں گے۔

Read Comments