Aaj Logo

شائع 22 جنوری 2023 10:25am

شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے حرم شریف سے اپنے مداحوں کے لئے احرام باندھے لی گئی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں الحمدللہ لکھا۔

صارفین کی جانب سے فاسٹ بولر کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ہے۔

اس موقع پر سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللّٰہ کو کندھے پر بٹھائے چلے جارہے ہیں۔

Read Comments