صومالیہ میں سرکاری عمارت پربم حملہ، 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

حملہ میئرموغادیشو کے دفتر پر ہوا
شائع 23 جنوری 2023 09:37am

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سرکاری عمارت پر بم حملہ سے 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بم حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے جبکہ حملہ ایک عسکری گروہ کی جانب سے کیا گیا۔

پولیس کے مطابق الشباب گروپ کے حملہ آوروں نے میئر کے دفتر میں گھس کرفائرنگ بھی کی، جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

Read Comments