فواد چوہدری کی گرفتاری پر مونس الٰہی کا تبصرہ

"انہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا ہے"
شائع 25 جنوری 2023 02:25pm

فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے اہم اتحادی اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے والے مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ٹیلیفونیک رابطہ کیا ہے۔

مونس الٰہی نے لکھا، ’خوشی ہوئی کہ فواد چوہدری کی اہلیہ بلند حوصلہ خاتون ہیں‘۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں مونس الٰہی کا مزید کہناتھا کہ ، ’انہوں(سیاسی مخالفین) نے غلط بندے کو اٹھا کر جھگڑا مول لیا ہے‘۔

فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

Read Comments