Aaj Logo

شائع 25 جنوری 2023 02:44pm

کراچی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ، متعلقہ اداروں سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخلے سے متعلق ٹرانسپورٹرز کا مؤقف سننے کے بعد متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا شہرکے70 فیصد سگنلز خراب اورسائن بورڈزموجود نہیں ہیں۔

وکیل بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے پاس شہرکا 57 فیصد حصہ ہے کچھ نہیں رہا موٹروے والے صرف ٹیکس لے رہے ہیں کام نہیں کررہے۔

مزید کہا کہ سہراب گوٹھ پراڈے کیلیے زمین خریدی، بورڈ آف ریونیو اسکا این او سی جاری نہیں کررہا۔

عدالت نے این ایچ اے، ٹریفک انجینئرنگ بیوروکو فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Read Comments