شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی وزیراعظم سے ملاقات
شائع 26 جنوری 2023 08:39am

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عھدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امد ہے آپ اپنی ذمہ داریاں آئنر کے مطابق احسن طریقے سے سرانجام دیں گے اور انتخابات کو غیرجانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Read Comments