Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2023 09:01am

افغانستان میں شدید سردی، ایک ہفتے کے دوران ٹھنڈ اموات کی تعداد دُگنی ہوگئی

افغانستان میں شدید سردی نے 158 افراد کی جان لے لی۔

کابل سمیت افغانستان کے شمالی علاقوں میں ہرطرف برف ہی برف ہے، طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سردی سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوچکی ہے۔

افغانستان بھرمیں 70 ہزار سے زائد جانور بھی شدید سردی سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

کابل کے مقامی باشندوں کے مطابق سرد موسم سے ہمیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ہمارے پاس کوئلہ نہیں، چولہا نہیں ہے اور ہمارے بچوں کے پاس پہننے کے لیے گرم کپڑے نہیں ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں لاکھوں افراد کو کم ترین انسانی امداد کے ساتھ سخت ترین سردی کا بھی سامنا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں درجہ حرارت جنوری میں منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے۔

Read Comments