Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2023 09:49am

نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ توقع ہے نگراں کابینہ غیرسیاسی اورغیر جانبدارہوگی نگراں کابینہ میں سیاسی جماعت کے ورکرکو شامل نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن کے نامزد لوگوں کوشامل کرنا افسوسناک ہےغیرجانبداری کیلئے پی ٹی آئی نے کوئی نام نہیں دیا، نگراں وزیراعلیٰ کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ اپوزیشن لیڈرنے گورنرہاؤس میں بیٹھ کر تشکیل دی، نگراں وزیراعلی نےکس کےکہنےپرگورنرہاؤس میں مشاورت کی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نگراں کابینہ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظر انداز کرنامفاد میں نہیں، کابینہ کی تشکیل میں پی ٹی آئی سےمشاورت نہ کرنا افسوسناک ہے۔

Read Comments