سیاسی صورتحال پر مشاورت: وزیر اعظم نے اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخوا کے انتخابات پر مشاورت ہوگی
شائع 26 جنوری 2023 11:32am

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لئے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماء شریک ہوں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغورہوگا۔

اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخوا کے انتخابات پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم کو انتخابی تیاریوں پر پارٹی رہنماء بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اتحادی رہنمامولانا فضل الرحمان سےبھی آج وزیراعظم کی ملاقات ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزشہباز شریف کی سابق صدر آصف زرداری سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی تھی۔

Read Comments