Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2023 11:59am

بابراعظم نے مسلسل دوسری بار آئی سی سی کا بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے کپتان بابراعظم مسلسل دوسری بار آئی سی سی ون ڈے کرکٹرآف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے بابر اعظم کو مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی قرار دیا گیا ہے۔

بابر اعظم کی سال 2022 میں شاندار کارکردگی رہی، 9 ون ڈے میچز میں 3 سنچریوں کی مدد سے 679 رنز اسکور کیے۔

بابراعظم نے گزشتہ برس بھی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے امپائر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ کو امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رچرڈ النگورتھ 2019 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

Read Comments