Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2023 12:32pm

لاہور: 13 سالہ گھریلو ملازمہ پرشدید تشدد،دونوں ٹانگوں سے معذور

لاہورکے علاقے کینٹ میں مالکان نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر پہلے تشدد کیا اور پھر جلا دیا جس کے باعث متاثرہ بچی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئی۔

گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقے جنوبی کینٹ میں پیش آیا جہاں 13 سالہ مریم کو مالکان افشاں اور ندیم نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی دونوں ٹانگیں جلا دیں۔

متاثرہ بچی کی والدہ سکینہ بی بی کی مدعیت میں مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ مریم کو مالکان افشاں اور ندیم نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر جلتا ہوا چولہا پھینک دیا جس سے اسکی دونوں ٹانگیں جھلس گئیں۔

زخمی حالت میں بھی گھریلو ملازمہ مریم سے کام کروایا جاتا رہا جس سے وہ معذور ہوگئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری اور گھریلو ملازمہ کا بہترین علاج کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

Read Comments