Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2023 10:17pm

گورنر سندھ کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سید مصطفی کمال شریک تھے، ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی اور باہمی دلچسی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کی تعمیر و ترقی پر سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کراچی سب کا دوست ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر کی دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے، اسی لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر رہا ہوں۔

Read Comments