نابالغوں کو سگریٹ، ویپس کی فروخت روکنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

اسموکنگ آرڈینس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت نہیں کی جاسکتی
شائع 27 جنوری 2023 10:53am

لاہور ہائیکورٹ نے نابالغوں کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

عدالت میں درخواست بیرسٹر احمد پنسوتا کی وساطت سے خضر قریشی نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسموکنگ آرڈینس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس فروخت نہیں کیے جا سکتے۔

مزید کہا کہ حکومت آرڈینس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے،عدالت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Read Comments