Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نابالغوں کو سگریٹ، ویپس کی فروخت روکنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس جاری

اسموکنگ آرڈینس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت نہیں کی جاسکتی
شائع 27 جنوری 2023 10:53am
عدالت نے  وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ تصویر/ روئٹرز
عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ تصویر/ روئٹرز

لاہور ہائیکورٹ نے نابالغوں کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

عدالت میں درخواست بیرسٹر احمد پنسوتا کی وساطت سے خضر قریشی نے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسموکنگ آرڈینس کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس فروخت نہیں کیے جا سکتے۔

مزید کہا کہ حکومت آرڈینس پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے،عدالت 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ اور ویپس کی فروخت فوری روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Lahore High Court

Cigarette

vaping

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div